نواز شریف سے ملاقات کیلئے سربراہ نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ جاتی امرا پہنچ گئے

لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنی جماعت کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزراء اویس لغاری، احسن اقبال اور پرویز رشید بھی پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی معاونت کے لیے سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور سردار اویس لغاری بھی جاتی امرا رائیونڈ میں موجود ہیں۔

میاں نواز شریف ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں