پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا۔ قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت پشاور کے مطابق صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ سندھ سے 4, خیبرپختونخوا 2 جبکہ پنجاب سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں