بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کر دیا، دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو طلب کیا تھا۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور تھوڑی دیر قبل دفتر خارجہ پہنچیں،
پاکستان نے ایک ڈی مارش بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا، بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس, ائیر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں