ایک ایسی چھوٹی مچھلی جس کے اوپر ٹرین بھی رکھ دی جائے، اسے کچھ نہیں ہوگا

دنیا میں اللہ نے کئی طرح کی حیرت انگیز خصوصیات رکھنے والے جاندار پیدا کیے ہیں۔ ایسے ہیں ایک چھوٹی مچھلی بھی ہے جس کے اوپر ہاتھی یا ٹرین بھی رکھ دی جائے تو اسے کچھ نہیں ہوگا۔

اس مچھلی کا نام ہے ماریاںس اسنیل فِش۔ یہ مچھلی دنیا کی ” سب سے زیادہ دباؤ برداشت کرنے والی مچھلی ہے۔

یہ مچھلی ماریاںا ٹرینچ میں رہتی ہے جو زمین کا سب سے گہرا سمندری حصہ ہے، تقریباً 11,000 میٹر (36,000 فٹ) گہرائی میں۔ یہاں دباؤ اتنا زیادہ ہوتا ہے جیسے آپ پر 1000 ہاتھی بیٹھے ہوں۔

مگر اس مچھلی کے جسم کا ڈھانچہ نرم، جیل جیسا ہوتا ہے جو دباؤ کو برابر پھیلا دیتا ہے اور اسی وجہ سے اسے کچھ بھی وزنی نہیں لگتا۔

اگر آپ ماریانا ٹرینچ کی کوئی بھی مچھلی زمین پر لے آئیں تو وہ اپنے ہی جسم کے دباؤ سے مر جائے گی۔ مگر یہ مچھلیاں وہاں آرام سے تیرتی رہتی ہیں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ہمارے لیے ہوا میں چلنا آسان ہے تو وہاں ان کیلئے دباؤ میں رہنا آسان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں