خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے کہا ک جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بازار میں نامعلوم دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس نے کہا کہ جنوبی وزیرستان ۔دھماکہ میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، ریکسیو انتظامیہ نے کہا کہ ملبے سے ابھی تک 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔