پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کیلیے 5نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

لاہور:پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منطوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق پانچ امپورٹد لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46کروڑ 72لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

گاڑیوں کی فراہمی کے لیے آج کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگ لی گئیں۔

ایس او پیز کے مطابق بڈ سیکیورٹی جمع کروا کے حصہ لینے والوں کے ٹینڈز آج ہی کھول دیے جائیں گے۔ اے آئی جی پروکیورمنٹ کی موجودگی میں سارا پراسس مکمل کیا جائے گا۔

رواں مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری مکمل کرکے جیمرز کی انسٹالیشن مکمل کروا کر اسپیشل برانچ کے حوالے کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں