جزیرے پر بغیر پانی پیے 200 سال تک رہنے والی بکریاں، سائنسدان حیران

سانتا باربرا نامی جزیرے پر بغیر پانی پیے بکریوں کے 200 سال تک زندہ رہنے کا واقعہ ناقابلِ یقین لگتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے، سانتا باربرا جزیرہ برازیل کے شمال مشرقی ساحل کے قریب واقع ہے۔​

سانتا باربرا برازیل کے ابرولہوس جزائر کا سب سے بڑا جزیرہ ہے جو باہیا ریاست کے ساحل سے تقریباً 70 کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہ جزیرہ برازیلی نیوی کے زیرِ انتظام ہے اور وہاں عام طور پر عوامی رسائی ممنوع ہے۔​

تاریخی ریکارڈز کے مطابق تقریباً 250 سال قبل نوآبادیاتی دور کے دوران ملاحوں نے اس جزیرے پر بکریوں کو خوراک کے ذخیرے کے طور پر چھوڑ دیا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان بکریوں نے جزیرے کے خشک اور سخت ماحول میں خود کو ڈھال لیا۔​

اس جزیرے پر کوئی معلوم تازہ پانی کا ذریعہ نہیں ہے اور سائنسدانوں نے کبھی بھی ان بکریوں کو پانی پیتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ان کی بقا کے بارے میں دو اہم نظریات پیش کیے گئے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں؛

1) سمندری پانی کا استعمال: کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بکریاں سمندری پانی پینے کی عادی ہو گئی ہوں گی اور یہ عادت نسل در نسل منتقل ہوئی۔​

2) پودوں سے نمی حاصل کرنا: ایک اور نظریہ یہ ہے کہ بکریاں جزیرے پر پائے جانے والے “بیلڈروگا” (Beldroega) نامی پودے سے نمی حاصل کرتی تھیں جو پانی کی مقدار میں زیادہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں