پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار پرمودی نے ناردرن کمانڈر کو عہدے سے ہٹا دیا

بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو تعینات کیا گیا تھا۔

مودی سرکار کی بھارتی فوج کے کمان میں تبدیلی کی وجہ صرف یہ تھی کہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار نے پاکستان پر حملہ کرنے کا حکم ماننے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وقت مناسب نہیں اور اس طرح جنگ چھیڑنے کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
ناردرن کمانڈ کے سربراہ ایم وی سچندر کمار نے نہ صرف پاکستان پر حملے کی پالیسی سے گریز کیا بلکہ پہلگام واقعے کے بعد اس کا الزام بھی پاکستان پرعائد نہیں کیا تھا۔ یہ بات مودی سرکار کو بری لگی تھی۔

جس کے بعد بھارتی حکومت نے انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ناکامی کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں