توہین رسالت کا مقدمہ: جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا

توہین رسالت کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان کو سزائے موت ایڈیشنل سیشنز جج افضل مجوکہ نے سنائی، سزائے موت پانے والوں میں شاہد شہزاد، عباس خان اور زر گل شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف 2023 میں پیکا قوانین، 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان کا تعلق جنوبی وزیرستان، پشاور اور ڈی آئی خان سے ہے۔

مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 11، تعزیرات پاکستان کی شق 295 سی کے تحت درج تھا
تعزیرات پاکستان کی شق 295 بی، 298 اے کی شق بھی شامل تھی، مختلف شقوں کے تحت ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں