نیتن یاہو کو روکنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ضروری ہے، سابق اسرائیلی وزیراعظم

لندن:سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سیاسی دباؤ ہی نیتن یاہو کو غزہ پر اسرائیلی حملے کو روکنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام “ٹُوڈے” میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو کی حکومت کے ناقد ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا دباؤ کافی نہیں، ممکن ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے رہنما ہی توازن کو بدل سکیں۔
برطانوی اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے اولمرٹ نے کہا کہ سیاسی مذمت جاری رکھیں جتنی ہو سکے لیکن اسرائیلی شہریوں کو اقتصادی پابندیوں کے ذریعے سزا نہ دیں کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت معطل کر دی تھی، اسرائیلی سفیر کو طلب کیا اور مغربی کنارے کے آبادکاروں پر نئی پابندیاں عائد کیں۔ برطانیہ نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر غزہ کی صورتحال کی مذمت بھی کی اور مزید امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں