114

ایپل کا اپنی سالانہ کانفرنس کے دوران اہم منصوبوں کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی سالانہ ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس کے لیے اپنے منصوبوں کا اعلان کر دیا جس کے تحت کمپنی اپنی ہر پراڈکٹ کو اپ ڈیٹ کرے گی۔

ایپل کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد 9 جون سے 13 جون کے درمیان ہوگا جس میں کچھ ایونٹ فرداً جبکہ زیادہ تر ایونٹ آن لائن منعقد ہوں گے۔

یہ آن لائن ایونٹس 9 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ایک لائیو اسٹریم کی نوٹ سے شروع ہوں گے جو کہ ایپل کی ویب سائٹ، ایپل ٹی وی ایپ اور یوٹیوب پر اسٹریم کیا جائے گا۔ساتھ ہی ایونٹ ختم ہونے کے بعد اس کا ری پلے بھی دستیاب ہوگا۔

واضح رہے ایپل کی جانب سے اس ایونٹ میں نئے اے آئی فیچرز کا متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔ گزشتہ برس اس ایونٹ میں ایپل نے اپنے برانڈڈ اے آئی ٹولز ایپل انٹیلی جنس کو لانچ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں