اداکارہ عظمیٰ بیگ کو احد رضا میر سے ملاقات کرنا مہنگا پڑگیا، شدید تنقید کا شکار

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عظمیٰ بیگ اور احد رضا میر کی ملاقات کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگئی۔

چُپکے چُپکے، ہم تم، یونہی اور دیگر مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ عظمیٰ بیگ حالیہ دنوں ایک ویڈیو کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں عظمیٰ بیگ کو ایک تقریب میں ڈرامہ ’ہم تم‘ کے ساتھی اداکار احد رضا میر کے ساتھ ملاقات کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ انہوں نے احد رضا میر سے ملاقات کی، ان سے بات چیت کی اور رخصت ہوتے وقت انہیں گلے بھی لگایا۔
احد رضا میر نے بھی ادب سے اُن کی گفتگو سنی اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا تاہم سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کو عظمیٰ بیگ کا احد سے ملنے کا یہ انداز ناگوار گزرا اور انہوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

کچھ صارفین نے عظمیٰ بیگ کی احد کے ساتھ قربت پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دیا۔ جبکہ دیگر نے کہا کہ ایسے غیر اخلاقی رویے شوبز میں عام ہوتے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں