پولینڈ کے ساحل سے66 برس قبل لکھا گیا بوتل میں بند ’لَو لیٹر‘ برآمد

پولینڈ میں ساحل پر سیر کے لیے جانے والے دو لڑکوں کو 1959 میں ہاتھ سے لکھا گیا بوتل میں بند لو لیٹر ملا ہے۔

ایریک اور کوبا نامی لڑکوں (جن کی عمر 10 برس ہے) نے بتایا کہ وہ دونوں گڈانسک میں سٹوگی ساحل کے قریب جنگ عظیم دوم میں بنائی گئی فصیلوں کے پاس ہائیکنگ کر رہے تھے جب انہوں بوتل میں بند ایک تحریر ملی۔

بوتل میں موجود دھندلی تحریر 1959 میں رائسیا نامی لڑکی نے ہاتھ سے ’بنی‘ نامی لڑکے کے لیے لکھی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ وہ انتہائی خود پرست ہیں، صرف اپنے متعلق لکھتی ہیں لیکن وہ صرف ان (یعنی بنی) کے متعلق سوچ رہی ہیں۔

لڑکوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹارنو کے میوزیم سے اس امید پر رابطہ کیا ہے کہ خط کی مصنفہ کو ڈھونڈا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں