عید الاضحیٰ کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں 2 ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

ابو ظہبی ؛عید الاضحیٰ پر متحدہ عرب امارات میں 2 ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کیا جائے گا.
عید الاضحیٰ پر متحدہ عرب امارات میں جیلوں سے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظبی کی مختلف جیلوں سے 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔ دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے 985 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ ریاست فجیرہ کے حکمراں شیخ حماد نے 112 قیدی، راس الخیمہ کے حکمراں شیخ سعود نے 411 جبکہ ریاست شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان القاسمی نے 439 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں