رشتہ داروں سے ملنے آئی دلہن نےکزنز کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگادی،تینوں جاں بحق

21 سالہ دلہن نے اپنے کمسن کزنز کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگادی، تاہم تینوں بے رحم لہروں کی نذر ہوکر جاں بحق ہو گئے۔

بھکر میں دریائے سندھ کے کنارے سیر کو جانے والے ایک خاندان کی خوشیاں چند لمحوں میں ماتم میں بدل گئیں ۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مہمان 21 سالہ شادی شدہ لڑکی اپنے 2 کمسن کزنز کے ہمراہ دریائے سندھ کے قریب سیر کے لیے گئی، جہاں 6 سالہ اور 13 سالہ بچیوں کے پانی میں ڈوبنے پر اس نے بچانے کی کوشش کی، تاہم تینوں زندگی کی بازی ہار گئیں۔21 سالہ دلہن نے کمسن کزنز کو بچانے کیلیے دریا میں چھلانگ لگادی، تینوں جاں بحق ,

پولیس کے مطابق 21 سالہ لڑکی کی شادی صرف 15 روز قبل ہوئی تھی اور وہ اپنے شوہر لعل شاہ کے ساتھ رشتے داروں سے ملنے آئی تھی۔

میزبان تقی شاہ کی دونوں کمسن بیٹیاں بھی ان کے ساتھ دریائے سندھ کے کنارے گئیں اور سیر کے دوران اچانک حادثہ پیش آیا اور تینوں دریا کی لہروں کا شکار بن گئیں۔

حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ دونوں چھوٹی بچیوں کی نماز جنازہ جھوک جنڈو میں ادا کی گئی جب کہ 21 سالہ شادی شدہ لڑکی کی نماز جنازہ کاٹھانوالہ میں ادا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں