122

سوئس شہری نے دو گھنٹے برف میں دفن رہ کر ریکارڈ قائم کردیا

حال ہی میں ایک سوئس شہری نے دو گھنٹے تک برف میں دفن رہ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ایلیاس میئر، جو کہ ایک مقابلہ جاتی پاور لفٹر ہیں نے پورے جسم سمیت برف میں دو گھنٹے تک دفن رہنے کا چیلنج مکمل کیا۔

یہ چیلنج انھوں نے اپنی طاقت اور قوت برداشت کا مظاہرہ کرنے کے لیے لیا اور اس کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ کی اہلیت حاصل کی۔

اس تجربے کے دوران انھیں مسلسل سردی کا سامنا کرنا پڑا اور جسم پر دباؤ و تھکن کے اثرات بھی شدت سے نمودار ہوئے لیکن انہوں نے یہ سب کچھ برداشت کیا۔

ایلیاس نے یہ چیلنج انسانی تحمل اور جسمانی صلاحیت کو جانچنے کے لیے کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی جسم اور ذہن انتہائی شدید حالات میں بھی کتنی دیر تک قابو میں رکھے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں