لاہور: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

لاہور:لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ مقتولہ فرحانہ کو اس کے شوہر نے جھگڑے کے دوران غصے میں آ کر سر میں پتھر کی کونڈی مار کر قتل کیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں