نمیبیا کے قدیم ترین صحرا کے درمیان گلابی رنگ کے فریج کا کیا راز ہے؟

نمیبیا میں صحرائے نامیب کو زمین کا سب سے قدیم اور خشک ترین صحرا کہا جاتا ہے، لہٰذا اس صحرا کے عیس وسط میں ایک گلابی رنگ کا ٹھنڈا فعال فریج مل جانا ناممکن سا لگتا ہے۔

افریقی صحرا میں سے گزرنے کا ذرا تصور کریں، جہاں تک نظر جاتی ہے چٹانوں اور بنجر پہاڑوں کے سوا کچھ نہیں دِکھتا اور اچانک آپ کی نظر گلابی ریفریجریٹر اور اس کے ساتھ دو کرسیوں اور میز پر پڑے۔

مذکورہ بالا تصور صحرائی سراب کی طرح لگتا ہے لیکن نہ صرف یہ باربی سے متاثر فریج اصلی ہے، بلکہ یہ کام بھی کرتا ہے، اور یہ مسلسل تازگی بخش مشروبات سے بھرا رہتا ہے۔

نمیب صحرا کو شمال سے جنوب کی طرف جانے والی مرکزی سڑک سے تقریباً 20 منٹ کی ڈرائیو پر واقع، گلابی ریفریجریٹر نمیبیا کی حکومت کے ٹورسٹ بورڈ نے نصب کیا ہے۔

یہ افریقی ملک میں سب سے زیادہ پرکشش مقامات میں سے ایک بن گیا ہے۔ اسے صحرائی نخلستان پر ایک جدید ٹیک کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا ان تھکے ہوئے مسافروں کے لیے جو اپنی پیاس بجھانے کے خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں