0

پنڈی بھٹیاں: کوٹ نکہ میں زہریلی گولیاں کھا نےسے 3 بچے جاں بحق ہوگئے

پنڈی بھٹیاں: کوٹ نکہ میں 6 بچوں نے چاول کی زہریلی گولیاں کھالیں، جس سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
کوٹ نکہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے ریسکیو حکام نے کہا کہ کوٹ نکہ میں زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، تین بچوں کی حالت انتہائی غیر ہے، متاثرہ بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ریسکیوحکام کا مزید کہنا تھا کہ زہریلی چیز کھانے سے بچوں کی ہلاکت کے بعد تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں