0

اے این ایف کی کاروائی، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار

اے این ایف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے والے ملزم کے پیٹ سے کوکین بھرے 40 کیپسولز برآمد ہوئے۔
کیپسولز سے 230 گرام کوکین برآمد ہوئی۔
ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی سہولت کار کو ایئرپورٹ پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطا بق ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے منشیات بھرے کیپسولز برآمد کر لئے گئے۔انہوں ن کہا کہ اے این ایف منشیات کی بیرون ممالک ترسیل کے انسداد کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
عمرہ کے مقدس سفر کو منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہے۔
اے این ایف منشیات اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اے این ایف جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں