درگئی؛ معروف ٹک ٹاک شاعر ضمیرخان ضمیر کے دوبیٹے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
مقامی لوگوں کی کوششوں سے دونوں بچوں کو دوسرے ساتھیوں سمیت ریسکیو کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہیروشاہ کے ندی (خوڑ) میں سیلابی پانی کے باعث موٹر کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت مستعمر خان، زبیر خان، عمیر خان اور اسرار خان سکنہ کوٹ کے ناموں سے ہوئی ہے۔پشتو شاعر ضمیر خان ضمیر کےدو بچے بھی گاڑی میں موجود تھے۔
ہیروشاہ کے عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت لوگوں کو ریسکیو کرلیا۔ گاڑی میں سوار ضمیر خان ضمیر کے دو نوں بچوں سمیت تمام افراد محفوظ رہے ۔
