0

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک ہو گیا۔

دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر بھی پانی کی آمد میں اضا فہ ہوا ہے مگر صورتحال معمول پر ہے ۔

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادرآباد پر پانی کی سطح کم ہوئی ہے اور اب درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔

لیکن دریائےچناب میں تریموں کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، تریموں کے مقام پر سیلاب کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 79 ہزار 743 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر پانی کے بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔اب بہاؤ 1 لاکھ 75 ہزارپر آ گیا مگر اب بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ، شاہدرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 67 ہزار 900کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائےستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام سے ڈیٹا موصول نہیں ہو سکا ۔ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔بہاؤ 1 لاکھ 34 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ تریموں ہیڈورکس پر آج 9 لاکھ کیوسک کا ریلا پہنچنے کا امکان ہے ۔سدھنائی کے مقام پرخطرہ بڑھا تو ہمیں شگاف ڈالنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈ محمد والا پر 8 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا پہنچےگا، ضرورت پڑنے پر ہیڈ محمد والا پر بھی شگاف ڈالنا پڑ سکتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےکے مطابق بھارت نےسلال ڈیم سے متعلق آفیشل معلومات نہیں دیں، سلال ڈیم ہیڈمرالہ سے78 کلومیٹردورہے، ابھی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ہیڈمرالہ پرکتنا پانی آئےگا،پی ڈی ایم اے نےتمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکو ہائی الرٹ کردیاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں