پاکستانی سپر اسٹار ماورا حسین نے امید سے ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
ماورا نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں، وائرل ویڈیوز اور تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے اور اندازہ لگایا کہ اداکارہ امید سے ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسی تقریب میں شرکت کے دوران پہنے گئے لباس میں اپنی تصاویر شیئر کیں اور واضح کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور ایسی افواہیں پھیلانا بند کی جائیں اور مداح ان افواہوں پر یقین نہ کریں۔