“لیبوبو” (Labubu) گڑیا کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے لیکن آخر اس کی کیا وجہ ہے؟
دراصل اس کی کئی وجوہات ہیں جو اسے محض ایک کھلونا نہیں بلکہ ایک سماجی رجحان بنا دیتی ہیں:
یہ گڑیا monster نما چہرے اور نازک کانوں کے امتزاج سے بنا ہوا ہے۔ اگرچہ کچھ لوگ اسے “کافی عجیب” کہتے ہیں مگر یہی غیر روایتی خصوصیات اسے منفرد اور یادگار بناتی ہیں
لیبوبو حیران کن blind-box فارمیٹ میں فروخت ہوتی ہیں جہاں خریدار کو یہ نہیں معلوم ہوتا کہ اسے کون سا ماڈل ملے گا۔ یہ لاٹری کی طرح لوگوں کو بار بار خریدنے کی جانب مائل کرتا ہے۔
بہت سے لوگ انہیں صرف کھلونے کے طور پر نہیں بلکہ فیشن ایبل بیگ چارمز یا گھریلو نمائش کے طور پر لیتے ہیں۔ لوگ انہیں خرید کر دوبارہ بیچتے بھی ہیں، خاص طور پر duplicate ورژنز جو جلد ہی مقبول ہو جاتے ہیں۔
مزید برآں کم دسترس اور اکثر محدود ریلیز کی صورت میں دستیاب ہونے کی حکمت عملی نے اس کی قیمت اور بھی بڑھا دی ہے جس میں سے بعض 300 ڈالرز سے زیادہ قیمتوں میں فروخت ہو رہے ہیں۔