تھانہ خاکی; موبائل فون توڑنے پر 3 دن اپنے چچا زاد بھائی کو مارنے پیٹنے ،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور گھر پر زنجیروں سے باندھ کر حبس بےجا میں رکھنے والا ملزم گرفتار ،
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خاکی پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی چیکنگ میں مصروف تھے کہ اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ خاکی کی حدود ملکپور میں ایک شخص کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کی نفری اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو سمیع اللہ ولد صنوبر سکنہ بٹگرام کو زنجیروں کے ساتھ بندھا ہوا پایا۔
جس کو بازیاب کرانے پر اس نے بتایا کہ وہ اپنے چچا زاد بھائی احسان اللہ کے گھر تین ماہ سے اس کے جانوروں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔یہ کہ تین دن قبل مجھ سے میرے چچا زاد بھائی کا موبائل فون گر کے ٹوٹ گیا تھا جس پر چچا زاد بھائی نے مجھے مارا پیٹا اور گھر کے اندر باندھ کر حبس بےجا میں رکھا۔
پولیس نے مدعی سمیع اللہ کی رپورٹ پر تھانہ خاکی میں مقدمہ درج کرکے ملزم احسان اللہ ولد شمیم سکنہ ملکپور کو گرفتار کرکے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ،
