0

پالتو طوطے نے کم وقت میں رنگوں کی شناخت سے ریکارڈ قائم کر دیا

چین میں ایک پالتو طوطے نے کم وقت میں 10 رنگوں کی شناخت کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

شیاؤگوئی نامی طوطے نے 33.5 سیکنڈ میں مخصوص رنگوں کی اسٹرا بالز کو ان کے جیسے رنگوں کے ڈبے میں ڈال کر 10 رنگوں کی شناخت کرنے والے تیز ترین طوطے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

طوطے نے اس کوشش کے دوران ایک غلطی کی لیکن موقع پر ہی غلطی کو ٹھیک بھی کر دیا۔ طوطے نے گہری گلابی گیند کو ہلکے گلابی برتن میں ڈال دیا تھا۔

طوطے کے مالک چن فینگ کا کہنا تھا کہ شیاؤگوئی نے شروع میں رنگوں سے دلچسپی دکھائی جس کے بعد انہوں نے اس کی رنگ چننے کی تربیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں