اسرائیلی فورس نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں مسجد کے زیر تعمیر مینار کو منہدم کردیا۔
فلسطین نیوز اینڈ انفو ایجنسی (وفا) کے مطابق اسرائیل معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلا ہوا ہے جس کیلئے آئے روز حملے کرکے انہیں شہید کررہا ہے۔
نیوز ایجنسی کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں ایک مسجد کے زیر تعمیر مینار کو بھی منہدم کردیا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج بلڈوزر لے کر شہر دورا کیلئے مشرق کی جانب سے بڑھی اور علاقے کو زبردستی خالی کرواتے ہوئے زیر تعمیر مینار کو منہدم کردیا۔
اس حوالے سے سدرن اینڈومنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے وفا کو بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے الحجرہ کے مضافاتی علاقے میں الفاروق مسجد سے منسلک 15 میٹر اونچے مینار کو گرایا ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ مینار فوجی ٹاور کے سامنے واقع تھا۔