امریکا میں 9000 سے زائد پیزا کے سلائسز کو بانٹ کر دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر نیو ہیون میں مقامی سطح پر ایونٹس اور ٹور منعقد کرنے والے ادارے ’دی ٹیسٹ آف نیو ہیون‘ نے نیو ہیون گرین کے مقام پر یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
پارٹی میں شریک ہر فرد کو پیزا کے دو ٹکڑے دیے گئے جن کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے تعین کردہ اصولوں کے مطابق ایک مخصوص وقت میں ختم کرنا تھا۔
پارٹی میں مجموعی طور پر 4525 افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2023 میں اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں پیزا ورلڈ چیمپئنز نے 3357 شرکا کے ساتھ بنایا تھا۔
نیو ہیون میئر جسٹن ایلیکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیو ہیون نے بار پھر اپنی پیزا برتری ثابت کی اور بتایا کہ ایلم سٹی کیوں اس دنیا اور ملک کا پیزا کیپیٹل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4525 پیزا پارٹی شرکا کے ساتھ پیزا کے لیے محبت واضح دیکھی گئی۔