آج سونے کی عالمی اور مقامی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے تاریخ کی بلند سطح پر مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 770ڈالر کی بلند سطح پر مستحکم رہی۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 98ہزار 800روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار رہی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 41ہزار 901روپے بلند ترین کی سطح پر مستحکم رہی۔