0

اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

بازار حصص میں آج بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 790 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 283 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ پر گزشتہ 2 روز سے جاری تیزی کا رجحان آج بھی غالب ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے نتیجے میں سودوں کی خرید و فروخت میں تیزی کے باعث پی ایس ایکس میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شان دار تیزی کا رجحان تھا، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 1لاکھ 64ہزار 1لاکھ 65ہزار کے ساتھ 1لاکھ 66ہزار پوائنٹس کی 3 نئی بلند ترین سطحیں رقم ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں