دبئی ائیر شو میں پاکستان نے بھارت کو عوامی مقبولیت میں چاروں شانے چت کردیا۔
پاکستان کے طیارہ جے ایف 17 بھی دبئی ائیر شو میں عالمی ایوی ایشن ماہرین اور عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس کو ائیرشو میں نئی مقبولیت مل رہی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے چند میزائل بھی جہاز کے چاروں طرف نصب کیے ہیں جو ائیر شو کے شرکا میں مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی جہاز تیجاس 500 میٹر دور “ سناٹے” میں تن و تنہا کھڑا نظر آتا ہے۔ بھارتی جہاز عوامی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ائیر شو کے شرکا بھارتی جہاز کے اطراف شاذو ناذر ہی نظر آتے ہیں۔دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے
سبز ہلالی پرچم سے سجے پاکستانی طیاروں کے اطراف مختلف ممالک کے دفاعی ماہرین بھی موجود نظر آئے جبکہ دبئی پولیس کے اہلکاروں نے بھی پاکستانی جہاز اور پائلٹس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
دبئی ائیر شو میں شریک پاکستانی پائلٹ سے جیو نیوز نے استفسار کیا کہ جے ایف 17 ائیر شو میں کرتب کب دکھائے گا؟
جہاز کے ساتھ کھڑے پاکستان پائلٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو معرکہ بنیان مرصوص میں اصل و حقیقی ائیر شو ( مہارت ) کرکے دکھا دیا ہے، اب مزید فضائی کرتب دیکھانے کی کیا ضرورت ہے؟
پاکستان نے حال ہی میں فضائی معرکے میں کم از کم چھ بھارتی طیاروں کو تباہ کیا جس کے باز گشت پوری دنیا خصوصا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان پر آئے دن آتے رہتے ہیں۔




