ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں قیامت خیز آگ سے ہلاکتیں 55 تک پہنچ گئیں

ہانگ کانگ: شہر کے شمالی علاقے میں واقع ایک کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ رات لگنے والی آگ نے چند ہی منٹوں میں عمارت کے متعدد بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 55 افراد میں سے 51 لوگ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 4 افراد نے اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑا۔

ہانگ کانگ فائر سروس کا کہنا ہے کہ کمپلیکس کے 8 میں سے 4 بلاکس میں آگ بجھا دی گئی ہے، جبکہ باقی بلاکس میں آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک بلاک آگ سے محفوظ رہا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے پوری رات آپریشن جاری رکھا، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں