ایسن: ایک برطانوی خاتون نے حال ہی میں جرمن سُپر مارٹ ALDI کے فیس بک گروپ پر ان کے انٹرویو کے عجیب و غریب طریقہ کار سے متعلق حیرت کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا واقعہ برطانوی نامعلوم خاتون کی ایک عزیز کے ساتھ پیش آیا جس میں آلڈی سپر مارکیٹ نے زوم پر انٹرویو کے دوران ان سے پُش-اپس اور دیگر جسمانی ورزش کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
خاتون نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میری ایک رشتہ دار نے حال ہی میں اسٹور میں ایک پوزیشن کے لیے انٹرویو دیا تھا اور پھر اس دن کے بعد اسے اپنے گھر میں زوم میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے کہا گیا۔ جب زوم انٹرویو شروع ہوا تو اسے اپنی فٹنِس دکھانے کے لیے پش اپس، سیٹ اپس اور اسٹار جمپس کرنے کا کہا گیا۔
خاتون نے اپنی پوسٹ میں دوست کے اس عجیب و غریب تجربے کے بارے میں لکھا کہ یہ انٹرویو روایتی انٹریو جیسا نہیں تھا جس میں کہا جاتا ہے کہ ہمیں اپنے بارے میں کچھ بتائیں، بلکہ یہ ایک ورزش سیشن کی طرح تھا۔
خاتون نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کے انداز میں پوچھا کہ کیا زوم کال پر پش اپس اور اسٹار جمپس کرنا ALDI کے انٹرویو کا باقاعدہ حصہ ہے یا انٹرویو لینے والا کوئی ’بدمعاش‘ تھا؟۔ کیا یہاں فیس بُک پر کوئی ادارے کا ملازم ہے جو اس کی وضاحت کرسکے؟