فرحان قتل کیس کا جعلی چالان بنانے پر 7 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج

راولپنڈی: تھانہ مورگاہ کے مشہور فرحان قتل کیس تفتیش میں پولیس کی جانب سے جعلی چالان عدالت میں پیش کرکے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کا الزام ثابت ہوگیا۔

انکوائری رپورٹ پر سابق ایس ایچ او سمیت 7پولیس اہلکاروں، پراسیکیوشن برانچ اور عدالتی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق قتل کیس کا جعلی چالان بناکر عدالت میں پیش کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے، جس پر سابق ایس ایچ او مورگاہ شاہد گیلانی سمیت 7 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقدمے میں سب انسپکٹر وقاص احمد، سب انسپکٹر فرخ محمود، ہیڈ کانسٹیبل مرتضی، کانسٹیبل تصور، محرر حق نواز، سابقہ محرر مالخانہ بھی نامزد ہیں، جعلی چالان کی تیاری اور عدالت میں پیش کرنے کے الزام پر پراسیکیوشن برانچ اور عدالتی اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیا۔

سی پی او نے تمام پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا، فرحان قتل کیس جعلی چالان تیاری کی تحقیقات انویسٹی گیشن برانچ نے مکمل کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں