سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر رائے محفوظ کرلی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر رائے محفوظ کرلی، چیف جسٹس نے جلد مختصر رائے سنانے کا عندیہ دے دیا۔
زرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی بنچ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سماعت کی جس میں عدالتی معاون رضا ربانی نے دلائل دیے۔

رضا ربانی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد احمد رضا قصوری نے دلائل دیے بعدازاں عدالت میں دونوں نے اپنے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔

دو طرفہ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر اپنی رائے محفوظ کرلی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ایک بنچ ممبر ریٹائر ہو رہے ہیں ہم اپنی مختصر رائے اس سے پہلے سنائیں گے آج تو نہیں مگر شاید دوبارہ ہم ڈسکس کرنے کے بعد رائے سنانے بیٹھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں