پاک انگلینڈ سیریز؛ انگلش کپتان کچھ میچز سے محروم رہ سکتے ہیں؟ مگر کیوں!

انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کے دوران کچھ میچوں سے محروم رہ سکتے ہیں۔
22 مئی سے لیڈز میں شروع ہونے والی 4 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز سے قبل انگلش کپتان جوز بٹلر کی اہلیہ لوئیس کی طبعیت ناساز ہوگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جوز بٹلر کی اہلیہ تیسرے بچے کو جنم دینے کی توقع کررہی ہیں، جس کے باعث کرکٹر کی ابتدائی کچھ میچز میں شرکت ممکن نہیں ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

قبل ازیں جوز بٹلر ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریوں کے باعث پاکستان کیخلاف کیلئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو ادھورا چھوڑ آئے تھے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ خاندانی مسئلے کی وجہ سے تاخیر اسکواڈ میں شامل جوائن کریں گے، ان کی عدم موجودگی میں اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈاسن نے پیر کو لیڈز میں پریکٹس سیشن کی نگرانی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں