ذہنی تندرستی کیلئے کونسی مشقیں فائدہ مند؟

نئی دہلی: ہم سب اپنے جسم کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کرتے ہیں لیکن دماغ کو تیز اور چست رکھنے کے لیے ذہنی مشقوں کے بارے میں بہت کم لوگ سوچتے ہیں۔

نئی دہلی میں موجود اندرا پرستھ اپولو سارتھک مینٹل ہیلتھ سروسز کے کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ، ڈاکٹر شیلیش جھا کا کہنا تھا کہ ذہنی طور پر فٹ رہنے والی سرگرمیوں میں مشغول ہونے سے الزائمر جیسی بیماریوں میں تاخیر ہو سکتی ہے اور علمی صلاحیتوں میں زوال سست ہو سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جب ہم دماغی سرگرمیوں کے ساتھ اپنے دماغ کو چیلنج کرتے ہیں تو ہم اپنے دماغ میں نئے عصبی روابط بناتے ہیں اور موجودہ کو مزید مضبوط بناتے ہیں جس سے ہمارے دماغ مزید لچکدار ہوجاتے ہیں۔ یہ مضبوط روابط الزائمر کی علامات میں تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں۔
ایسی سرگرمیاں جو دماغ میں موجود متعدد علمی حلقوں جیسے توجہ، یادداشت، ایگزیکٹو فنکشنز اور پروسیسنگ کی رفتار کو چیلنج کرتی ہیں، فائدہ مند ہیں۔ ایسی سرگرمیوں میں نئی ​​زبان سیکھنا یا پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کی سرگرمیوں میں شامل ہونا بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ درج ذیل 5 ذہنی مشقیں بھی ذہنی تندرستی کیلئے نفع بخش ہیں۔

1) پڑھنا

2) پہیلیاں سلجھانا

3) نیا ہنر یا زبان سیکھنا

4) یادداشت تیز کرنے والے گیمز

5) معاملہ فہمی پر مبنی مشاغل

اپنا تبصرہ بھیجیں