کولکتہ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل بعد از جنسی زیادتی کے گرفتار ملزم کے واردات کے دن کی تمام سرگرمیوں کا پولیس نے سراغ لگا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے اسپتال کے سیمینار روم میں سوئی لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کرنے والا گرفتار ملزم ایک پولیس رضا کار ہے جس نے تفتیش کے دوران ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔
ملزم واردات کے روز سے قبل ریڈ لائٹ ایریا بھی گیا تھا اور شراب نوشی بھی کی۔ اُس نے موبائل فون پر فحش مواد بھی دیکھا۔ راہگیر خاتون کو چھیڑا اور ایک خاتون کو فون کرکے برہنہ تصاویر مانگیں۔
بعد ازاں اس کا دوست چلا گیا اور ملزم سنجے رات گئے 3 بجے تک آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال کے ٹراما یونٹ کے سامنے گھومتا رہا۔ پھر وہ آپریشن تھیٹر میں داخل ہوا اور اس کے بعد تقریباً صبح 4 بج کر 3 منٹ پر اسپتال کے سیمینار ہال میں داخل ہوا۔
سیمینار روم میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر سوئی ہوئی تھیں جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزم نے انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر بیدردی سے قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔
ملزم ایک سال قبل اسی اسپتال میں ایک مریض کو داخل کرانے کے معاملے پر ایک لیڈی ڈاکٹر سے جھگڑا کرچکا ہے جس کی اُس نے بعد میں معافی بھی مانگ لی تھی.