کراچی سے 2 کروڑ مالیت کی منشیات جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: پاکستان کسٹمز نے 2 کروڑ روپے مالیت کی منشیات کراچی سے جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

جناح انٹرنیشنل ٹرمینل ڈیپارچر پر ایک کارروائی کے دوران پاکستان کسٹمز نے سعودی عرب کے لیے منشیات (آئس) اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان کے مطابق جدہ جانے والے مسافر کو مشکوک اسکین امیج پر روک کر اس کے جسم اور سامان کی تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران محمد مٹھل نامی مسافر کے سامان سے 1250گرام آئس برآمد ہوئی، جس کی مالیت 2کروڑ روپے ہے۔

مسافر کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مقدمہ بھی درج کردیا گیا ہے۔ ممکنہ معاونت و سہولت کاروں کا پتا لگانے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں