166

پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
کولمبو میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طہٰ عشرت کو شکست دی۔ محمد آصف نے یہ مقابلہ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی اسنوکر کھلاڑی محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمد آصف نے اسنوکر کی ایک اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں