بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کو ملک میں سب سے زیادہ پرتعیش زندگی گزارنے والا سمجھا جاتا ہے ۔لیکن سمرجیت سنگھ گائیکواڑ کو کو ئی نہیں جانتا جو سونے کی دیواروں والے 24000 کروڑ بھارتی روپے کے محل میں رہتے ہیں۔ یہ رقم اگر پاکستانی روپوں میں تبدیل کی جائے تو یہ 7 کھرب، 72 ارب 19 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔
170 کمروں پر مشتمل یہ محل مکیش امبانی کے گھر سے بھی زیادہ عالیشان ہے۔
ارب پتی مکیش امبانی کی 15,000 کروڑ روپے کی حویلی دنیا کے مہنگے ترین نجی گھروں میں سے ایک ہے سمرجیت کا گھر برطانیہ کے شاہی محل بکنگھم پیلس کو بھی ماند کردیتا ہے۔
اس محل کو لکشمی ولاز کہتے ہیں جسے بڑودا محل بھی کہا جاتا ہے جو گائیکواڑ شاہی خاندان کا آبائی گھر ہے۔ بروڈا گجرات کے سابق حکمران تھے۔
سمرجیت سنگھ، گائیکواڑ خاندان کے چراغ ہیں اور وڈودارا کے لکشمی ولاز پیلس کے موجودہ مالک ہیں جو اپنی بیوی رادھیکاراجے گائیکواڑ اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اس میں رہائش پذیر ہیں۔
اسے 1890 میں مہاراجہ سیاجی راؤ گائیکواڑ III نے 25,00,000 روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا تھا۔ وڈودارا میں لکشمی ولاس پیلس دنیا کی سب سے بڑی نجی رہائش گاہ ہے جس کے آگے برطانوی شاہی خاندان کا بکنگھم پیلس اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا 15,000 کروڑ کا مینشن بھی کچھ نہیں۔