183

آئی جی کے پی اختر حیات گنڈاپور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اختر حیات گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کی جگہ پولیس سروس گریڈ 21 کے ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا۔

ذولفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں