چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے

پاکستان نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی کوریج کیلئے درخواست کرنیوالے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی ایوںٹ کیلئے پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے 7 صحافیوں نے ٹورنامنٹ کی کوریج کیلئے ویزوں کی درخواست کی تھی۔

پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان تمام صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں سے کسی کی بھی ویزا درخواست مسترد نہیں کی گئی۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان میں اپنے میچز کھیلیں گی جبکہ انڈین ٹیم تین گروپ میچز دبئی میں ہی شیڈول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں