اشیائے خور و نوش لے کر 225 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

پشاور:اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان لے کر 225 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 4 مارچ کو 225 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔ قافلے میں اشیائے خور و نوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بھجوائی گئی ہیں۔

دوسری جانب کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرز کی مسماری اور اس سے منسلک خندقوں کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 272 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔

امن معاہدے کے تحت اسلحہ اور ہتھیاروں کو مرحلہ وار ریاست کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور اب تک 100 سے زائد شرپسند عناصر کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں