آج کل لوگ کسی بھی طریقے سے امیر ہونے کے لیے بے چین ہیں۔ اب چین میں لوگ دولت لانے والے شگون کے طور پر بینکوں کے آس پاس موجود مٹی کے تھیلے خرید رہے ہیں۔
بینک ڈکیتیوں میں عام طور پر نقدی یا سونا شامل ہوتا ہے لیکن حال ہی میں کئی چینی بینک چوری کی ایک غیر معمولی قسم کا نشانہ بن گئے ہیں جس میں بینکوں کی عمارتوں کے آس پاس کے گملوں کی مٹی چرائی جارہی ہے۔
چین میں کئی آن لائن مارکیٹیں جلد امیر ہونے کے لیے بینکوں کی مٹی کے چھوٹے تھیلے فروخت کر رہی ہیں۔ ایک بیگ کی قیمت 888 یوآن ($120) تک ہو سکتی ہے اور اس غیر معمولی مصنوعات کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کچھ فروخت کنندگان اس شگون کو دولت لانے کیلئے “999.999 فیصد کامیابی کی شرح کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ دوسرے بینک کی مٹی کی ضمانت کے لیے مٹی کو جمع کرنے کے عمل کو ریکارڈ کرتے ہیں