ناسا اور اسپیس ایکس نے خراب موسم اور تکنیکی مسئلے کو حل کرنے کے بعد دو مشنوں کو کیلیفورنیا میں وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے کامیابی کے ساتھ مدار میں لانچ کردیا ہے۔
ناسا کی نئی خلائی دوربین، SPHEREx آبزرویٹری زمین کے قطبوں پر دو سال کے دوران آسمان کا نقشہ ترتیب دے گی جبکہ اسپیس ایکس کے PUNCH مشن میں چار چھوٹے سیٹلائٹ سورج کا مطالعہ کریں گے۔
اسپیس ایکس نے لانچ کے بعد اعلان کیا کہ فالکن 9 کو کیلیفورنیا میں پیڈ سے لانچ کیا گیا۔
لانچنگ سائٹ پر تیز ہواؤں اور ناسا کے ایک خلائی جہاز کے ساتھ تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے لانچ میں تاخیر ہوئی۔
یہ کامیاب لفٹ آف پہلی بار ہے جب ناسا اور اسپیس ایکس نے ایک ساتھ دو مشن لانچ کیے ہیں.