واشنگٹن: امریکی کانگریس وومن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز (Alexandria Ocasio-Cortez) نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرنا چاہیے، خاص طور پر حالیہ غزہ حملوں کے بعد یہ فراہمی بند ہونی چاہئے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو ہفتوں سے غزہ میں امداد روک رکھی ہے، اور گزشتہ رات کیے گئے فضائی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ یرغمالیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔
اوکاسیو کورٹیز نے کہا کہ امریکی کانگریس کو اپنے قوانین پر عمل کرنا چاہیے اور اسرائیل کو مزید اسلحہ بھیجنے کے عمل کو روکنا چاہیے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدید ہوتا جا رہا ہے اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد عالمی سطح پر تنقید کی زد میں ہے۔