بنوں میں پولیس نے 20 سے 25 دہشت گردوں کی تھانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان بنوں پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ بکاخیل پولیس نے بروقت کارروائی دہشت گرد جدید تھرمل کیمروں سے شناخت کی جس کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ترجمان بنوں پولیس نے کہا کہ گذشته شب تھانہ بکاخیل کی حدود میں ایک بڑی دہشت گردی کی کوشش کو جدید اسلحہ اور پولیس کے بروقت رد عمل نے ناکام بنا دیا۔
تھرمل کیمروں کی مدد سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 20 تا 25 دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کو رات کے وقت بی مانیٹر کیا گیا۔
پولیس نے فوری طور پر اس صورتحال کا ادراک کیا اور اعلیٰ حکمت عملی کے ساتھ مؤثر جوابی کارروائی کی۔ تھانہ بکاخیل میں تعینات جوان نہ صرف الرٹ تھے بلکہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری میں تھے۔