پبی:زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جب کہ ان کی والدہ کی حالت نازک ہے۔
خیبر پختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے 3 بہن بھائیوں کی لاشوں اور ان کی والدہ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں ہونے والے بچوں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ یومان کو قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تفصیلات جاننے کے ساتھ ساتھ شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہے.