0

وفاقی وزیر داخلہ سے چین کے سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔چینی سفیر نے اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں، اور چین پاکستان کا ایک قابلِ اعتماد دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں